بغداد میں گیس ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 13 زخمی
سیکیورٹی فورسز کے کمانڈرنے ایک بیان میں کہا کہ’ ٹینکر میں دھماکے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ دھماکہ ایک حادثہ ہے، دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہے‘۔
طبی ذرائع نے بتایا 12 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل ایک اور طبی ذرائع نے بتایا تھا کہ 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
مشرقی عراق کے ایک رہائشی علاقے میں فٹبال گراونڈ کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کی آواز عراقی دارالحکومت بغداد کے بیشتر حصے میں سنی گئی۔
اے ایف پی نے نامہ نگار نے بتایا کہ ’دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا‘۔
جائے وقوعہ سے صرف سو گز دور رہائش پذیر مقامی شہری محمد عزیز نے بتایا کہ’ ہم گھر پر تھے، زور دار دھماکہ ہوا اور گیس کی بو محسوس کی‘۔
’ایسا لگا دم گھٹ رہا ہے اور ہمارے دروازے اور کھڑکیاں اڑا گئیں‘۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت