وفاقی وزیر اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شیخ رشید میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے شیخ رشید میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختصر مدت میں دنیا میں ملک کا اعتماد بحال کیا ہے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار دیکھ کر شیخ رشید کا جلنا بنتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کے فریڈم ہائوس میں کیاکیا مشقیں ہوتی ہیں ہمیں سب معلوم ہے، شکر ہے قومی اسمبلی گٹر زبان والے سے پاک ہوگئی ہے۔