بھارتی اداکار علی فضل اور اداکارہ رچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے کے قریب

بھارت کی معروف ویب سیریز مرزا پور میں گْڈو کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی فضل اور اداکارہ رچا چڈھا کی شادی کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 سال سے زائد عرصہ سے ایک ساتھ رہنے کے بعد بالآخر علی فضل اور رچا چڈھا اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں اداکار 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی، تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی 6 اکتوبر کو اور استقبالیہ 7 اکتوبر کو ممبئی میں ہوگا۔واضح رہے کہ اب تک علی فضل اور رچا چڈھا کی جانب سے شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.