بالی وڈ کے سپر اسٹار اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دینے والے کارتک آریان کو بھارتی صحافی نے ہمایوں سعید جیسا کردار اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں اعلان کیا گیا کہ بالی وڈ کی مقبول فلم عاشقیکا تیسرا سیکوئل آنے جارہا ہے جس میں مرکزی کردار کارتک آریان نبھائیں گے، اداکار سمیت فلم کے ڈائریکٹر موہت سوری نے بھی فلم کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی۔اس حوالے سے معروف بھارتی صحافی اور فلمی ناقد روہت جیسوال نے تبصرہ کیا۔انہوں نیٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کارتک عاشقی 3 میں کبیر سنگھ (شاہد کپور)جیسا کردار اپنائیں تاہم وہ کردار دل شکستہ ہونا چاہیے جو کہ گہرے غم میں ہے ناکہ کبیر سنگھ کی طرح جارحانہ ۔روہت جیسوال نے لکھا کہ کارتک کو ایسا کردار بھی اپنانا چاہیے جو عاشق تو ہو تاہم بدلہ نہ لینا چاہتا ہو، جیسا ہمایوں سعید نے میرے پاس تم ہو ڈرامے میں نبھایا تھا۔
Shakira could face 8 years in jail
نیب یا عیب؟
نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب