بھارتی صنعتکار ہرش گوئنکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آفس سے کام کرنے کے فوائد بتادئیے

بھارتی صنعتکار ہرش گوئنکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آفس سے کام کرنے کے فوائد بتائے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر ہونے والی بحث کو پھر سے تازہ کردیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں 2چارٹس کا استعمال کر کے بتایا کہ ملازمین دفتر اور گھر دونوں جگہوں پر کام اور دیگر سرگرمیوں کو کتنا وقت دیتے ہیں۔

بھارتی صنعتکار کی جانب سے پہلے چارٹ میں گھر سے کام کرنے کے حوالے سے دکھایا گیا ہے جہاں صرف اور صرف کام کرنے کی طرف اشارہ دیا گیا ہے۔دوسرے چارٹ میں آفس سے کام کرنے کے فوائد دکھائے گئے ہیں جن میں کام کے علاوہ کافی اور کھانے کا وقفہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ دیگر ملازمین کے ساتھ بیٹھنا اور انکی کام میں مدد کرنا دکھایا گیا ہے۔بھارتی صنعتکار کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ پر صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

سعودی عرب میں باربر شاپس کیلئے6نئی شرائط عائد کردی گئیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.