بھارتی پولیس نے شاداب کے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو کو ٹریفک آگاہی کیلئے استعمال کرلیا

بھارتی پولیس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان اور آصف علی کے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے استعمال کیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ میں بہترین اسٹارٹ لیا اور 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا تاہم راجا پکسے کی شاندار بلے بازی کی بدولت سری لنکا ٹیم 171 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔محمد حسنین کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر راجا پکسے نے ایک اونچا شاٹ کھیلا تو بانڈری لائن پر کھڑے آصف علی نے کیچ پکڑنے کی کوشش کی،

لیکن شاداب خان نے مداخلت کرتے ہوئے آصف علی کو کیچ لینے میں رکاوٹ ڈالی اور دونوں فیلڈروں کی ٹکر سے گیند بانڈری سے باہر چلی گئی اور چھکا ہوگیا جس کے بعد نسیم شاہ کے آخری اوور میں راجا پکسے نے 15 رنز حاصل کیے، جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا بھی شامل تھا، یوں سری لنکا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 170رنز بنا لیے۔ایک طرف پاکستانی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو جہاں تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا وہاں بھارت کے شہر دہلی کی پولیس نے ٹیم کی خراب فیلڈنگ کے ایک سین کو ٹریفک آگاہی کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر ایشیا کپ کے فائنل میں شاداب خان اور آصف علی کے ٹکرانے اور کیچ چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو کے کیپشن میں دہلی پولیس نے لکھا کہ اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.