بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی ایک جیل میں کرائے پر کمرہ دستیاب ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں یہ جیل بھارت کی یہ پہلی جیل ہے جہاں 500 روپے دے کر ایک دن کے لئے کمرہ کرائے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں رہنا چاہے تو اسے اولڈ ونگ میں الگ کمرہ دیا جائے گا۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس حوالے سے کہا کہ اس غیر معمولی کام کے لئے ہیڈکوارٹرز سے منظوری درکار ہوگی۔
