بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے سے 5افراد ہلاک، 60 زخمی، کئی کی حالت نازک

بھارت میں پوجا کے دوران آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش شہر بھڈوہی میں درگا پوجا کے دوران آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،

جہاں کئی افراد کی حالت نازک رپورٹ ہو رہی ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے دوران آرتی کی رسم کے دوران پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی تھی، حکام نے کہاکہ آرتی کے دوران ڈیڑھ سو افراد پنڈال میں موجود تھے۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے،

تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ آرتی کے وقت پنڈال کے داخلی دروازے کے قریب ایک پردے میں آگ لگ گئی تھی۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.