بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ غیر فعال کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکانٹ کو غیرفعال کردیا گیا ۔بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکانٹ پرلکھا گیا ہے کہ اکائونٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔ٹوئٹر اکانٹ غیر فعال کئے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
