آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔
پاکستان کے خلاف میچ کی طرح اس بار بھی نتیجہ میچ کے آخری اوور کی آخری گیند پر آیا۔
بارش کی وجہ سے ہونے والے میچ کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت مختصر کر دیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے دھواں دار بیٹنگ کی اور لٹن داس کی تیز بلے بازی نے ہندوستانی گیند بازوں کو جھنجھوڑ دیا۔ پھر موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اور ہندوستان نے واپسی کی۔
بارش کے باعث میچ کو 16 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور بنگلہ دیش کو 151 رنز کا نیا ہدف ملا۔ لیکن وہ مقررہ اوورز میں صرف 145 رنز بنا سکے۔
زبردست فارم میں چل رہے ویرات کوہلی ایک بار پھر بھارتی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے اور انہوں نے سنبھل کر اننگز کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔
لیکن میچ کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کی انتظامیہ نے کوہلی پر سنگین الزام لگا دیا۔
ویرات کوہلی کھڑکی سے کیا دیکھ رہے ہیں؟
اگرچہ لٹن داس کی تابناک بلے بازی سے بنگلہ دیش تقریباً جیت چکا تھا لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم کو میچ میں برقرار رکھنے کا سہرا وکٹ کیپر نورالحسن ‘سوہن’ کو جاتا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت