بیا خان کی گلوکار آصف خان کے ویڈیو سونگ میں ماڈلنگ

ماڈل و اداکارہ بیاخان کی گلوکار آصف خان کے ویڈیو سونگ میں ماڈلنگ،تفصیلات کے مطابق گلوکار آصف خان کے سالگرہ کے خصوصی گانے کا ویڈیو شوٹ گذشتہ روز کڑک بار ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس کے ویڈیو ڈائریکٹر نوید چوہدری تھے جبکہ اس کے ڈی او پی فرازعلی تھے اس سالگرہ کے خصوصی گانے میں ماڈل و اداکارہ ماڈل تھیں جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ نغمہ اور چائلڈسٹار مومنہ چوہدری نے بھی حصہ لیا۔

کڑک بار میں اس گانے کے لیئے سالگرہ کا سیٹ لگایاگیاتھا جہاں پر مومنہ چوہدری کی سالگرہ کے سین عکسبند کیئے گئے اور ماڈل بیاخان نے اس ویڈیومیں اپنی پرفارمنس دی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بیاخان کا کہناتھا کہ آصف خان نے یہ گانا بہت عمدہ گایاہے جس میں پرفارم کرکے انہیں بہت مزہ آیاہے انہیں امید ہے کہ آصف خان کا یہ ویڈیو میوزک انڈسٹری میں تہلکہ مچادے گا۔

بیاخان نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف ویڈیو سونگزمیں ماڈلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ سیریلز،فلموں اور فیشن شوزمیں بھی مصروف ہیں اور مختلف برانڈزکی ٹی وی کمرشلزبھی کررہی ہیں ان کا کہناتھا کہ ان کے پرستار انہیں بیحد پذیرائی بخش رہے ہیں جس پر وہ ا ن کی مشکورہیں انشاء اللہ وہ اپنے پراجیکٹس میں معیار کو مدنظر رکھ رہی ہیں تاکہ ان کے پرستاروںکو اچھی چیز دیکھنے کو ملے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

سعودی عرب میں باربر شاپس کیلئے6نئی شرائط عائد کردی گئیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.