لانگ مارچ منگل کی بجائے وزیرآباد سے جمعرات کو2 بجے شروع ہوگا:شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو
تحریک انصاف نے لانگ مارچ می تاریخ پھر تبدیل کردی ہے، وائس چیئرمین پی ٹی آئی
پی ٹی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد واقعے کی ایف آئی آر 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود درج نہیں ہوئی تھی
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے مداخلت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ایف آئی آر درج کی جائے۔
عمران خان کا مئوقف بڑا واضح کہ میری ایف آئی آر کی درخواست پولیس کے پاس پہنچ چکی ہے،
سب کو معلوم ہے کہ میرا مئوقف کیا ہے۔میری ایف آئی آر میری درخواست کے مطابق درج کی جائے۔
اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی نے مشاورت کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہماری اولین ترجیح ایف آئی آر ہے ۔
جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے لانگ مارچ وزیرآباد سے کل منگل کی بجائے جمعرات کو دو بجے سے شروع ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ اب جمعرات 10 نومبر سے وزیر آباد سے شروع ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ دستورِ پاکستان شہریوں کو اظہار اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کا مکمل حق دیتا ہے، روایتی سیاست سے کہیں بالا ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک زوروں پر ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت