ہم سب امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کا یہ تسلسل جاری رکھیں گے:شوکت علوی
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز حسین جنجوعہ کو چیئرمین پی ایچ اے تعینات کر دیا ہے۔
ہاٶسنگ ڈیپارٹمنٹ نے اعجاز حسین جنجوعہ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اعجاز حسین جنجوعہ اس سے قبل بھی چیر مین پی ایچ اے ملتان کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ ملتان کے انفارمیشن سیکرٹری شوکت علوی نے اعجاز حسین جنجوعہ کو چیئرمین پی ایچ اےتعینات ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
شوکت علوی نے کہا اعجاز جنجوعہ نے گزشتہ دور میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کا یہ تسلسل جاری رکھیں گے ۔لانگ مارچ کے حوالے سےبات چیت کرتے ہوئے شوکت علوی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کارکنان سے درخواست ہے کہ لانگ مارچ‘ چیئرمین عمران خان اور مرکزی قیادت سے متعلق خبروں بیانات کو پھیلانے سے پہلے خبر کی تصدیق پارٹی کے آفیشل اکائونٹس سے کریں‘ غیر ضروری اور غیر مصدقہ خبر بیانات کو نظر انداز کریں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jailپاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت