صدر رجب طیب ایردوآن اگلے سال ہونے والے الیکشن سے قبل اپنی اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
ایردوان نے کہا کہ “ترک ڈومیسٹک کار TOG اپنے تمام ماڈلز کے ساتھ یورپ کی سڑکوں پر پہنچے گی اور وہ کہیں گے کہ پاگل ترک آ رہے ہیں۔
ایردوان مزید گویا ہوئے کہ ترکیہ نے برسا میں ٹوگ پروڈکشن سائٹ کے قریب لیتھیم آئن بیٹری فیکٹری بنانے کے لیے دنیا کی معروف کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
پہلی سی کلاس ایس یو وی کی فروخت 2023 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں شروع ہونے والی ہے۔
TOG کے پیچھے موجود ترک کنسورشیم صرف ڈومیسٹک فروخت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 15 سے 18 ماہ کے بعد ترکیہ کی الیکٹرک کار کو یورپ اور پھر باقی دنیا کو برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
جوائنٹ وینچر کے سی ای او گورکن کاراکاس نے کہا کہ ہم نے فی الحال سالانہ ایک لاکھ کاروں کی پیداواری صلاحیت بنائی ہے۔
ہمارا ابتدائی ہدف 2023 میں 17 سے 18 ہزار ایس یو ویز بنانا ہے۔ پیداوار میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جائے گا۔
کار کی قیمت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ لیکن فروری میں کار کی ابتدائی فروخت متوقع ہے اور اسی وقت قیمت بھی طے ہوجائے گی ۔
حکمراں جماعت جون 2023 میں ہونے والے انتخابات سے پہلے بڑے منصوبے پیش کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے شرح میں غیر روایتی کٹوتیوں کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مسائل کے دوران بڑے منصوبے پیش کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت