ترکی کا زلزلہ: سوشل میڈیا پر دیکھی جانے والی چونکا دینے والی تصاویر

ترکی اور اس کی سرحد سے ملحق شام میں پیر کی صبح 4.17 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 7.8 شدت کے یہ جھٹکے زلزلے کے مرکز سے کئی سو میل دور محسوس کیے گئے۔

ایسا نہیں ہے کہ پہلے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس رک گئے، ترکی میں یکے بعد دیگرے آفٹر شاکس آتے رہے۔ ان میں سے کئی کی شدت 5.0 سے زیادہ تھی۔

اردم نامی شہری نے بتایا کہ اس نے اپنی 40 سالہ زندگی میں کبھی ایسا محسوس نہیں کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ہمیں تین بار بہت بری طرح ہلایا گیا، جیسے جھولے میں کوئی بچہ ہل رہا ہو۔‘‘

بی بی سی نے زلزلے سے ہونے والی تباہی کے بارے میں تفصیلی معلومات اکٹھی کی ہیں۔ اس میں عینی شاہدین کا بیان اور سوشل میڈیا پوسٹس کا سہارا بھی لیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.