بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھے کہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں
یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے
تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائے کریں کہ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت