جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کا فائنل کیا گیا۔
جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش ‘ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر غور مؤخر کر دیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے تین ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا سفارش کردی جن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
اطہر من اللہ کی تعیناتی اتفاق رائے سے ہوئی تاہم دیگر دو ججوں کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی
جس کے تحت حق میں پانچ اور مخالفت میں چار ووٹ آئے۔
سپریم کورٹ کی نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ 13ویں ، جسٹس حسن رضوی 14ویں اور شاہد وحید 15ویں نمبر پر ہوں گے۔
کمیشن نے سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ اور نمائندہ پاکستان بار کونسل اخترحسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہررضوی کے ناموں کی مخالفت کی جب کہ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر غور مؤخر کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت