جانی ڈیپ سابق اہلیہ کیخلاف مقدمہ جیتنے کے بعد خاتون وکیل سے ڈیٹنگ کرنے لگے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ سابق اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیتنے کے بعد خاتون وکیل سے ڈیٹنگ کرنے لگے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ آج کل ایک وکیل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں، مذکورہ وکیل جانی ڈیپ کی وہ وکیل تھیں جنہوں نے انہیں برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں جتوایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 59 سالہ جانی ڈیپ کا اپنی وکیل کیملی واسکیز معاشقے کی افواہیں رواں سال کے وسط سے زیرِ گردش تھیں جنہیں وکیل کیملی واسکیز نے مکمل جھوٹ قرار دے کر رد کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کا دعوی ہے کہ جانی ڈیپ وکیل کیملی واسکیز کے بجائے خاتون وکیل جوئیل وِچ سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیملی واسکیز نے جانی ڈیب کو سابق اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگنے والے الزامات سے بری اور ان کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمے میں جتوایا تھا۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.