جرمنی میں ریل گاڑیوں پر ناکام حملے کا مبینہ ملزم گرفتار

آسٹریا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اْس عراقی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جو جرمنی میں ریل گاڑیوں کے مبینہ ناکام حملوں میں ملوث تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریائی اور جرمن حکام نے مشترکہ طور پر بیالیس سالہ مشتبہ ملزم کو ویانا میں سے گرفتار کرنے کی کارروائی میں حصہ لیا ۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اْس نے اکتوبر اور دسمبر سن 2018 میں دو مختلف مقامات پر ریلوے لائنوں پر دہشت گردانہ حملے کرنے کی کوشش کی تھی اور وہ ناکام رہا تھا۔ گرفتار کیے جانے والے عراقی شہری کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ آسٹریائی میڈیا کے مطابق یہ شخص پانچ بچوں کا والد ہے اور ویانا میں ایک سکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

Post Code: W020

این این آئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.