جعلی پاسپورٹ پر کراچی سے شارجہ جاتے ہوئے دو ایرانی گرفتار

دو ایرانی شہریوں کو دو ایرانی شہری امیر علی اور عبدالصمد پاکستان سے امارات کی ریاست شارجہ جا رہے تھے کہ انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان سے جعلی سفری دستاویزات استعمال کرنے والے دونوں ایرانی شہریوں کو مزید تفتیش کے لیے کراچی میں انسداد انسانی ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دونوں مشتبہ افراد کے زیر استعمال دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے پاس جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات کا سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا موجود تھا۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی پاکستانی سفری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا
عرب نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دونوں ایرانی شہری جعلی پاسپورٹ کےساتھ متحدہ عرب امارات کی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے 10 ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔
ان ایرانی شہریو ں کے بارے میں معلوات ملی تھیں کہ غیر ملکی شہریوں نے پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستانی شناختی کارڈ اور سفری دستاویزات حاصل کی ہیں اور وہ قطر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.