بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
اور اس کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالفائی کرنے کے چانسز بھی تقریباً ختم ہو گئے۔
بھارتی ٹیم نے کیا یہ میچ جان بوجھ کر ہارا؟ تاکہ پاکستان کوالیفائی نہ کر سکے
یہ سوال سوشل میڈیا پر بار بار اٹھایا جا رہا ہے بھارت کی اننگز میں روہت شرما اور کے ایک راہول پاور پلے میں تیز سٹارٹ دینے میں ناکام رہے
اور جلدی آؤٹ ہو گئے پھر کوہلی آئے انہوں نے آکر ایک دو اچھی شاٹس کھیلی لیکن ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کر پائے
اور ایک خراب شاٹ مارا جو رباڈا نے اچھا کیچ پکٹرا ہارک پانڈیا بھی اسی طرح کا شاٹ کھیل کر چلتے بنے۔
ایک کھلاڑی جس نے اچھی بیٹنگ کی وہ تھے سوریاکمار یادو جو 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اتنی خراب پرفامنس بھارت کی طرف سے دکھائی دی تو کیا پاکستان کو باہر کرنے کے لئے انہوں نے اچھا کھیل پیش نہ کیا؟
اسی پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور صارفین بھارتی ٹیم کو اچھا اداکار قرار دے رہے ہیں۔
اب ایسا ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان کو اپنے میچز خود جیتنے چاہیے تھے تاکہ اس اگر مگر کو نظر انداز کیا جا سکے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت