فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی پاکستانی کمیٹی نے رواں برس نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر کے لیے غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرلیا۔’آسکر‘ میں غیر ملکی کیٹیگری کی فلم میں ’جوائے لینڈ‘ کا مقابلہ بھارت، برطانیہ، چین، جرمنی، کینیڈا، فرانس اور اسرائیل سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کی فلموں سے ہوگا۔
پاکستانی کمیٹی ہر سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی کسی ایک فلم کو ’غیر ملکی‘ کیٹیگری کے لیے منتخب کرکے ایوارڈ کے لیے بھجواتی ہے اور تاحال اس کیٹیگری میں پاکستان کی کوئی فلم ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ نہیں ہوئی۔’آسکر‘ کی جانب سے ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان 21 دسمبر 2022 کو کیا جائے گا، جس کے بعد اکیڈمی 24 جنوری کو شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کا اعلان کرے گی
اور 12 مارچ 2023 کو 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔رواں برس اگست میں پاکستان کی آسکر کمیٹی نے فلم سازوں کو ایوارڈ کے لیے فلمیں بھیجنے کی دعوت دی تھی اور اب کمیٹی نے ایوارڈ کے لیے فلم ساز صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو منتخب کرلیا۔کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی
کہ متفقہ طور پر ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ فلم پاکستان کو ایوارڈ دلانے میں کامیاب جائے گی۔کمیٹی کی جانب سے فلم کو آسکر کے لیے منتخب کیے جانے پر فلم ساز صائم صادق سمیت پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا گرو چرن نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔