پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہاہے کہ جو مرضی آڈیو لیک نکال لو سائفر ایک حقیقت ہے۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ عمران خان نے ملکی مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیا۔فرخ حبیب نے کہاکہ کوئی پاکستانی اس بات کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کوئی بیرونی ملک پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرکے اقتدار میں تبدیلی کی سازش کرے۔سابق وزیر مملکت نے کہاکہ اس سازش کی تحقیقات ہونا اب لازم ہوگئی ہے۔
