تہران سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ پہنچنے والے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں سے لاش برآمد ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاش کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب پرواز ایل ایچ 601 میں سے تمام مسافر نکل گئے تھے
لینڈنگ گیئر میں لاش کی موجودگی کی اطلاع ہینگر پر موجود عملے نے دی ۔
ایل ایچ 601 کی پرواز جمعے کے لیے منسوخ کر دی گئی۔لفتانزا ایئر لائن اور جرمنی کی پولیس نے لاش کی موجودگی سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا۔
لاش کی موجودگی کا معاملہ ایسے وقت میں پیش آرہا ہے جب ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر مظاہرےجاری ہیں۔
بائیس سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر حراست میں لیا تھا ۔جس کے بعد ان پر تشدد ہونے اور پھر ہلاکت کی خبر آئی تھی۔
اس واقعے کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت