شمالی افریقی مسلمان ملک الجزائر کی حکمران سیاسی جماعت کی اتحادی نیشنل ریلی برائے ڈیموکریسی کے سربراہ اور حال ہی میں معزول کیے گئے وزیراعظم احمد اویحییٰ نے بھی علیل صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابھی ایک روز قبل الجزائری فوج کے سربراہ احمد قائد صالح نے بھی ملکی صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے آئین کا وہ آرٹیکل استعمال کیا جا سکتا ہے، جو طبی وجوہات کی بنیاد پر کسی بھی رہنما کے اس عہدے پر فائز رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ بیاسی سالہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ گزشتہ بیس برسوں سے اس ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں
Post Code: W021
این این آئی