حکومت نے ہائی اوکٹین پر لیوی 20 روپے فی لیٹر بڑھا دی

ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح بڑھاتے ہوئے فی لیٹر لیوی 50 روپے کردی گئی

مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار بھی آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے،
آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہائی اوکٹین پر لیوی یکمشت 20 روپے لٹر بڑھانے کی منظوری دے دی،
16 نومبر سے ہائی اوکٹین پر لیوی 30 روپے کی بجائے 50 روپے ہوگی۔
مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ایک اور سورما وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سامنے بچھ گئے ہیں۔
اس سے پہلے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی آئی ایم ایف کے سامنے چاروں شانے چت تھے۔
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رام کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر پٹرولیم ڈویلپمینٹ 20 روپے لٹر بڑھا کر 30 روپے سے 50 روپے لٹر کردی۔
وزیر زانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کو خوش کرنے کےلیے ایچ او بی سی ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔
ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری موخر کردی ہے۔
تاہم ای سی سی نے ڈیزل پر پریمیم 15 ڈالر فی بیرل کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈیزل پر پریمیم مارجن 8.5 ڈالر فی بیرل تھا۔ ڈیزل پر پریمیم بڑھانے سے اس کی امپورٹ بہتر ہوسکے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساتویں مردم شماری کرانے کے لیے فنڈنگ سے متعلق شکایت دور کردی ہے۔
ملک میں ساتویں مردم شماری کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظوری دے دی گئی ہے ، توقع ہے اب مردم شماری کے عمل کو تیز تر کیا جاسکے گا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.