کپاکستانی والد کی بیٹی امریکی نڑاد بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہیکہ کیریئر کے آغاز میں ان سے متعلق بہت ہی غلط خبریں پھیلائی گئیں، یہاں تک کہ شہ سرخیاں لگائی گئیں کہ میں ’ہم جنس پرست‘ بننے کی منتظر ہوں۔حال ہی میں ’بروت انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے نرگس فخری نے بولی وڈ کی بدترین یاد بتانے سے متعلق سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان سے متعلق بہت ہی ساری غلط خبریں پھیلائی گئیں۔ا
نہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں بھارت کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں سے متعلق بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا امریکا سے آتے وقت بہت دوستوں نے انہیں انڈیا جانے سے روکا بھی لیکن وہ اس باوجود ہندوستان چلی آئیں۔ان کے مطابق بہت ساری چیزیں جو امریکا میں معمولی تھیں، وہ بھارت میں بالکل نئی تھیں اور ان کا مطلب غلط لیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت میں جب نئی آئیں تو ان کے بولڈ لباس کو ان کی عریانیت قرار دیا گیا جب کہ ان کی جانب سے لوگوں سے ملنے اور تعلقات بڑھانے کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔نرگس فخری کا کہنا تھا کہ بھارت میں نئی ہونے کی وجہ سے وہ اس وقت بہت سارے مرد حضرات سے بھی باتیں کرتی تھیں تاکہ وہاں سے متعلق جان سکیں اور اپنے تعلقات بنا سکیں لیکن ان کی جانب سے لڑکوں سے بات کرنے کو غلط پیش کیا جاتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ان سے متعلق خبریں چلائی جاتیں کہ ان کے تعلقات بولی وڈ کے تقریبا ہر مرد اداکار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون صحافی ان سے ایک تقریب میں ملیں تو ان سے انہوں نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ ان کا بولی وڈ کے مرد حضرات کے ساتھ وقت کیسا گزر رہا ہے؟اداکارہ کے مطابق خاتون صحافی نے مذکورہ سوال اس انداز میں کیا کہ جیسے کہ اداکارہ کے تمام اداکاروں کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں۔نرگس فخری کے مطابق انہیں خاتون صحافی کے سوال پر غصہ آیا اور انہوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب وہ اس بات کا انتظار کر رہیں کہ میڈیا والے کب انہیں ’’ہم جنس پرست‘‘ بناتے ہیں