خیبر پختونخوا بنی گالا محل کے مکینوں کو پالتے پالتے کنگال ہو چکا ہے ،فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا بنی گالا محل کے مکینوں کو پالتے پالتے کنگال ہو چکا ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبر پختونخوا بنی گالا محل کے مکینوں کو پالتے پالتے کنگال ہو چکا ہے ،پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا کو ایک ھزار ارب کا مقروض کردیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کو آٹو رکشہ بنا دیا گیا ہے، عمران خان کے ہر جلسے پر 25 کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ حال ہونا ہی تھا ۔ انہوںنے کہاکہ اب خیبر پختونخوا کے ملازمین اور پینشروں کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں، بلین ٹری، مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبے کرپشن کی داستانیں ہیں

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا،وہ اب بھی لاگو ہیں،آئی ایم ایف کی وضاحت

Shakira could face 8 years in jail

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.