بالائی اضلاع میں برفباری متوقع ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے
تیز بارشوں /برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیدی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ بالائی اضلاع میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو سکتی ہے
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے شروع ہونے والی بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے
بارشوں کا یہ نیا سلسلہ پیر کے روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ رکھے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت