گولڈن اقامہ ہولڈرز شرائط پوری کرکے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں
’گولڈن اقامہ ہولڈرز کو ریاست میں نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے تین شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
پہلی شرط اپنے ملک کے موثر ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی، دوسری شرط نظریاتی امتحان پاس کرنا اور تیسری شرط روڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔‘
اگر دبئی کے علاوہ امارات کی کسی اور ریاست سے اقامہ جاری ہوا ہو تو اسے ایسی صورت میں دبئی سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرانے کی درخواست دیتے وقت بھی بعض دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔
ان میں دبئ میں مکان کے کرایے کے معاہدے یا کمپنی کے کاروباری لائسنس کی کاپی اور اقامہ جاری کرنے والے ادارے کی دستاویز شامل ہے۔
دبئی میں کارکن کے ہیڈکوارٹر کی موجودگی ثابت کرنے والا کمپنی کا خط بھی دینا ہوگا۔ اس سے دبئی سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ہوگی۔
دبئی میں21 برس سے کم عمر افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی فیس سو درہم
جبکہ 21 برس اور اس سے زیادہ امیدواروں کی فیس 300 درہم ہے۔ علاوہ ازیں ’الابتکار و المعرفہ‘ فیس 20 درہم لی جاتی ہے۔
دبئی میں ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی ڈرائیونگ لائسنس کی توسیع میں تاخیر کی صورت میں فی ماہ کے حساب سے دس درہم جرمانہ وصول کرتی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس ختم ہونے کے 30 دن بعد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت