دوست محمد مزاری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوست محمد مزاری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا

اتوار کو اینٹی کرپشن حکام نے دوست محمد مزاری کو ضلع کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دوست محمد مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے.
عدالت میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے وکیل نے سابق ڈپٹی سپیکر کا جسمانی ریمانڈ مانگا اور بتایا کہ دوست محمد مزاری سے زمین پر قبضے کے الزام کی چھان بین کرنی ہے۔
سابق ڈپٹی سپیکر کے وکیل نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ دوست محمد مزاری کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر یکم نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں دوست محمد مزاری نے اپنی گرفتاری کو سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی قرار دیا۔
سابق سپیکر دوست محمد مزاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.