فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے برطانیہ میں 1.045ملین پاؤنڈ کا بزنس کرکے 1.036ملین پاؤنڈ کمانے والی بھارت کی سب سے مہنگی فلم برہمسترا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
فوادخان اور حمزہ علی عباسی کی شاہکار پنجابی فیچر فلم” دی لیجنڈ آف مولاجٹ“نے 150 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کرنے والی پہلی پاکستان فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
دی لیجنڈ آف مولاجٹ یوکے باکس آفس پر آر آر آر کے بعد بھارت کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم برہمسترا کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
فلم کے ٹوئٹر ہینڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر کے باکس آفس پر طوفان برپا کرتے ہوئے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سینما کے لیے 150 کروڑ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہدایت کار بلال لاشاری نے اس خوشخبری کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ تم نے کردکھایا۔
اپنی ریلیز کے 20 دنوں سے بھی کم عرصے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ کے باکس آفس پر کامیاب ترین فلموں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ماہرہ خان اور فواد خان کے شاہکارنے برطانیہ کے باکس آفس پر مقبول ترین بھارتی فلم آر آر آر کوپچھاڑ دیا تھا ۔
اور اب عمارہ حکمت کی یہ شاہکار فلم بھارتی ہدایت کارایان مکھرجی کی کی فلم برہمسترا کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے برطانیہ میں 1.045ملین پاؤنڈ کا بزنس کرکے 1.036ملین پاؤنڈ کا کاروبار کرنے والی برہمسترا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں فلم سازوں نے اعلان کیا تھا کہ فلم نے عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے سےزائد کا کاروبار کرلیا ہے ۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور فارس شفیع نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت