بڑے بجٹ کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘دیکھنے کے لئے سینما گھروںمیں70 فیصد ٹکٹیںپیشگی بک کروا لی گئیں۔ فلم 13اکتوبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی اور فلم بینوں کی بیتابی کو دیکھتے ہوئے ایڈوانس بکنگ کا اعلان کیاگیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ چند ہی روز میں سینما ئوں میں70فیصد ٹکٹیں بک ہو چکی ہیں۔
فلم کے ڈائیلاگ رائٹر ناصر ادیب نے لکھے ہیںجبکہ اس کی ہدایتکار ی کے فرائض بلال لاشاری نے سر انجام دئیے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان فواد خان ،حمزہ علی عباسی ،حمائمہ ملک گوہر رشید ،علی عظمت اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔