وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی
وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جمعرات کو لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں اللہ والا چوک کے قریب فائرنگ ہوئی جس میں عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
وزیرآباد میں اردو نیوز کے نامہ نگار خرم شہزاد کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جب وزیرآباد شہر میں ریسکیو 1122 کے دفتر کے سامنے پہنچا
نامعلوم مسلح شخص نے کنٹینر پر فائرنگ کر دی جس میں عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی کے کچھ کارکن زخمی ہوئے۔
شہباز شریف نے ٹویٹ میں عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کی فراہمی اور واقعے کی تحقیقات میں وفاق کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے کنٹینر پر حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت