سونک برطانیہ کے کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے
مقابلے کے لیے ضروری 100 ایم پیز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پینی مورڈانٹ نے رشی سونک کی حمایت کا اعلان کیا۔
رشی سونک کی حریف پینی مورڈانٹ پارٹی سربراہ اور وزیراعظم بننے کی دوڑ کے لیے ضروری کم از کم 100 کنزرویٹو ایم پیز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں۔
کنزوویٹیو ایم پی گراہم بریڈی نے کہا کہ پنی مورڈانٹ کی جانب سے مطلوبہ ممبران کی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد رشی سونک کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔
مستعفی ہونے والی لِز ٹرس کے استعفے کے بعد شروع ہونے والے مقابلے کے لیے امیدواروں کو پیر کو دوپہر دو بجے تک کم از کم 100 کنزرویٹو ایم پیز کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔
اتوار کو اپنی امیدواری کا اعلان کرنے اور ٹوری پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے تقریباً 150 عوامی نامزدگیوں کو جمع کرنے سے قبل سونک جمعے کی رات تک اس حد کو عبور کر چکے تھے۔
قبل ازیں بورس جانس رشی سونک کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد پینی مورڈانٹ ہی دوڑ میں واحد امیدوار رہ گئی تھیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت