آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی پرفامنس انتہائی مایوس کن رہی ہے
اور قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہارنے کے بعد سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے انتہائی مشکل صورت حال میں چلی گئی ہے۔
محمد عامر نے ٹیم کے اوپننگ پیئر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے بابر اور رضوان اپنے کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے فخر زمان اوپن کرتا تھا لیکن جب مصباح الحق نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو انہوں نے رضوان سے اوپن کرایا اور اس وقت سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے لیکن آپ ٹیم میں اپنی پوزیشن بچانے کے لیے کہتے ہیں کہ میں نمبر 5 پر بیٹنگ نہیں کر سکتا اور اس مقصد کے لیے فخر زمان کی قربانی دی گئی، ہمارے دونوں اوپنرز محدود ہیں اور وہ اپنے کمفرٹ زون سے نکلنا ہی نہیں چاہتے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت