رنبیر کپور نے اپنے گرد گِرنے والے مداحوں کو اٹھا کر لاکھوں دل جیت لئے

بھارتی معروف اداکار، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے گرد گِرنے والے مداحوں کو اٹھا کر لاکھوں دل جیت لئے۔رنبیر کپور اور فلم براہمسترا کے ہدایتکار آیان مکھرجی فلم کی نمائش دیکھنے کیلئے تھیٹر پہنچے، اس دوران ہاس فل ہونے کے نتیجے میں کافی بھیڑ جمع تھی۔مداحوں اور شائقین نے رنبیر کپور کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور آٹوگراف، سلیفیز لینے لگے۔

اس دوران سیکیورٹی کے لیے لگائی گئی رکاوٹ پر بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب مداح نیچے گر گئے، رنبیر کپور بھگدڑ مچنے کی صورت میں وہاں سے جلدی نکلنے کے بجائے اپنے مداحوں کو اٹھانے لگے۔اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ رنبیر کپور کے لیے نفرت رکھنے والے صارفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

رنبیر کپور نے اپنے گرد گِرنے والے مداحوں کو اٹھا کر لاکھوں دل جیت لئے

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.