ریلوے ملازمین واپڈا بلوں میں اضافے، کل ملک گیر احتجاج کرینگے

پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے نے واپڈا کے بلوں میں سو فیصد اضافے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کل( منگل) ملک یر احتجاج کا اعلان کر دیا ، اس سلسلہ مین ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑ ے ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا۔

یونین کے مرکزی چیئرمین ضیا ء الدین انصاری، مرکزی صدر شیخ محمد انور، مرکزی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ واپڈا کے بلوں میں سو فیصد اضافے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں 4 اکتوبر کوکوئٹہ، کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور بڑے اسٹیشنوں پر احتجاج کیا جائے گا۔

ابھی تک سیلاب زدہ علاقوں سمیت ہزاروں ملازمین جن کو تنخواہیں 15 تاریخ کو ملتی تھیں وہ تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ریلوے کو 700ارب روپے کا بیل آئوٹ پیکج دیا جائے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.