ریٹرن فارم میں غلطیوں کی وجہ سے تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہونے کے خدشات ہیں‘پاکستان ٹیکس بار

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین نے کہا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم ریٹرن فارم کی خامیاں دور کر کے اسے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کو90 روز کیا جائے ، ایف بی آر ہر سال غلطیاں دہراتا ہے جس کی وجہ سے امسال گوشواروں کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہونے کے خدشات زیادہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بارز کے عہدیدار وںاور ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری چودھری قمرالزمان ،نائب صدور عامر شہزاد ،طاہر محمود بٹ،شہباز قادر اوردیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 87ارب کے ریفنڈز دئیی گئے ہیں ، بتایا جائے یہ ریفنڈز کسے واپس کئے گئے ہیں ان کی فہرست شائع کی جائے ،

یہ تاثر عام ہے کہ اثر و رسوخ رکھنے والے اور دیگر طریقے اپنانے والے ہی ریفنڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے 27ستمبر کو ریٹرن فارم میں ریفنڈز کا جوکالم کھولا گیا اس میں سیکشن 170کے تحت ٹیکس پیئرز بھونڈا مزاق کیا گیا، 3گھنٹوں میں ریفنڈز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دینا کس طرح ممکن ہے۔

ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرے ناکہ انہیںمزید مشکلات میں ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹیکس بارز اور متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرے تاکہ غلطیوں کاازالہ ہو سکے جس سے گوشوارے جمع ہونے کی شرح میں اضافہ ممکن ہے ۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.