ریچا چڈھا بھارتی بولر ارشدیپ کی حمایت میں سامنے آگئیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ اتوار کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولر ارشدیپ سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ یاد رہے کہ ارشدیپ نے میچ کے 18ویں اوور میں پاکستان کے بیٹسمین آصف علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا، جس کی وجہ سے پورے میچ کی صورتحال تبدیل ہوگئی تھی اور پاکستان یہ میچ جیت گیا تھا۔جس کے بعد سے ارشدیپ کو انٹرنیٹ پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انہیں ٹیم بس میں سوار ہوتے وقت ایک شخص نے غدار کہہ کر پکارا۔

اس واقعہ کی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریچا چڈھا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس شخص پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ارشدیپ سے کہا کہ آپ پریشان نہ ہو، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ اس سے قبل اداکار ایوشمان کھرانہ نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ نوجوان پیسر کو الزام نہ دیں، اپنی ایک پوسٹ میں انہوں کہا کہ آپ کھلاڑی کے روشن پہلو کو بھی دیکھنے کی کوشش کریں، ہمیں ساری صورتحال دیکھنا چاہیے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

مینہ سے شادی کیلئے آنسو بھی بہائے تھے‘ ہمایوں سعید کا انکشاف

Shakira could face 8 years in jail

تنہائی کا شکارمگرعالمی سطح پر تجارت کی صلاحیت ہے، طالبا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.