پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر مظفر اقبال نوری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
