سابق صدر آصف زرداری کیخلاف دائر نااہلی کا ریفرنس مسترد

ریفرنس میں آصف زرداری کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ایم این اے کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی تھی

اسپیکرقومی اسمبلی نے تحریک انصاف کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا
آصف زرداری کے خلاف ریفرنس ذوالفقار حسین زلفی بخاری نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا تھا۔
ریفرنس میں آصف زرداری کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ایم این اے کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔
یہ ریفرنس گزشتہ دنوں اسپیکر اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو موصول ہوا تھا، ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرکے نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے ۔
دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے تحریری حکم نامہ میں نااہلی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا
عدالت نے الیکشن کمیشن کو میانوالی کا ضمنی الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک دیا ہے 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی ہے
عدالت نے تحریری حکم نامہ میں الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دس نومبر تک جواب جمع کرائیجسٹس عامر فاروق نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.