سعودی عرب میں سال 2021 میں 2020 کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عرب نیوز نے پیر کو سعودی محکمہ شماریات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سنہ 2021 میں پروازوں تعداد چار لاکھ 97 ہزار تھی۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2021 میں چار کروڑ 90 لاکھ مسافروں نے ہوائی سفر کیا جو کہ 2020 کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہے۔
ان میں سے چار کروڑ مسافر ایسے ہیں جنہوں نے سعودی ایئر لائنز کے ذریعے سفر کیا۔
سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’2021 میں سعودی عرب میں آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار رہی ہے جو 2020 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔‘
’اس دورانیے میں مقامی پروازوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 53 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً تین لاکھ 71 ہزار رہی۔‘
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پروازوں کے ساتھ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہلے، شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ دوسرے جبکہ شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تیسرے نمبر پر رہی۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت