سری لنکا کی بحریہ کے اہلکارروں نے شمال ساحلی علاقے میں سمندر میں ڈوبنے والی فیری میں سوار35افراد کو بچا لیا۔ غیرملکی میڈیا نے بحریہ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایک پرانی فیری میں گنجائش سے زیادہ ماہی گیر سفر کر رہے تھے، زیادہ وزن کی وجہ سے فیری اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ کر ڈوب گئی۔ ساحلی گارڈز اور بحریہ کے اہلکارروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 35ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔ ساحلی گارڈز نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
