سعودی عرب میں حکام نے اسمگلروں سے نشہ آور دوا ایمفیٹامائن کی 249,779 گولیاں اور 25 کلوگرام چرس ضبط کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے حکام نے یہ گولیاں ایک سعودی شہری سے قبضے میں لی ہیں۔اس نے انھیں ہائیڈرالک ڈرلنگ آلات کے اندر چھپا رکھا تھا اور جدہ کی بندرگاہ کے ذریعے انھیں ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔حکام نے اس مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے اوراس کا کیس مزید قانونی کارروائی کے لیے سرکاری استغاثہ کے پاس بھیج دیا ہے۔
ایک اور واقعہ میں یمن کے ساتھ واقع جنوبی سرحد کے قریب نجران کے علاقے سکم میں سرحدی محافظوں نے ایک اسمگلر سے 25 کلوگرام چرس قبضے میں لے لی ہے۔اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ممنوعہ مواد حکام کے حوالے کردیا گیا گیا ہے۔سعودی حکام آئے دن باقاعدگی سے اسمگلروں کی سے پڑوسی ممالک سے مملکت میں منشیات لانے کی کوششوں کو ناکام بناتے رہتے ہیں۔
سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران میں لائی گئی منشیات کی بھاری مقدار کا منبع شام اور لبنان تھے جہاں غیرمستحکم سیاسی ماحول کی وجہ سے ناجائزنشہ آور خام مواد اور منشیات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔اسمگلرز سعودی عرب سمیت امیرخلیجی ریاستوں میں منشیات لانے کی کوشش کرتے ہیں جہاں نشہ آور دواں کو بھاری قیمت پرخریدکرنے کے طلب گار دستیاب ہوجاتے ہیں۔