سعودی عرب، غیر قانونی اسقاط حمل کرانے پر غیر ملکی ڈاکٹر اور نرس گرفتار

سعودی وزارت صحت کے اہلکاروں نے ریاض میں غیر قانونی طور پر اسقاط حمل میں ملوث خاتون ڈاکٹر اور نرس کو حراست میں لے لیا۔ اسقاط حمل نجی میڈیکل کمپلیکس کے ایک کلینک میں کرایا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک نجی میڈیکل کمپلیکس میں غیر قانونی طور پر اسقاط حمل ان حالات میں کیا گیا ہے کہ وہاں پر طبی کم سے کم ضروری سہولیات بھی پوری نہیں کی گئیں۔

اس طرح مملکت کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے مرض کی صحت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ریاض کے محکمہ صحت کی تعمیلی ٹیموں نے سکیورٹی فورسز کے تعاون سے شعبہ ہائے صحت کیلئے لازمی قرار دی گئی شق اٹھائیس کی خلاف ورزی پر ملوث ڈاکٹر اور اس کی معاون کو گرفتار کرلیا۔ اس شق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ تک قید اور سو ہزار درہم تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔عمل درآمدی کمیٹیوں نے میڈیکل کمپلیکس کو پرائیویٹ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خلاف ورزی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا اور زائد المیعاد طبی مواد اور اسقاط حمل میں استعمال ہونے والے طبی سامان کو قبضہ میں لے لیا۔

وزارت صحت نے کہا مریضوں کے حفاظتی معیارات اور شعبہ صحت کیلئے ضروری قرار دئیے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ صحت کے مطلوبہ معیارات پر پورا نہ اترنے والے اداروں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔وزارت نے واضح کیا کہ صحت کے معیارات کی مخالفت کرنے والوں کی شکایات ہیلپ لائن 937 پر کی جا سکتی ہیں۔ آگاہ کرنے والی کی شناخت کو ظاہر نہ کیا جائے گا۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.