سعودی عرب اور مشرق وسطٰی کے لیے پروازیں کہاں کہاں سے جاتی ہیں؟

بجٹ ایئرلائن فلائی ناس کے پاکستان سے حال ہی میں آپریشن کے آغاز کے بعد یہاں سے سعودی عرب اور مشرق وسطٰی جانے والی ایئر لائنز کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔

2007 میں پروازیں شروع کرنے والی سعودی عرب کی اس ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں 38 طیارے شامل ہیں جو کہ 70 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی پروازوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
اس ایئرلائن کو 2015 سے 2021 تک مسلسل سات برس تک مشرق وسطٰی کی کم کرائے والی ائیرلائن کا ایوارڈ ملتا رہا ہے۔
پاکستان میں فلائی ناس کی آمد کے بعد اب تقریباً ہر بڑے شہر سے مشرق وسطٰی کے لیے لگا تار پروازیں جاری ہیں
جو کہ پی آئی اے کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی کئی ایئرلائنز کی ہیں۔
سعودی عرب کی السعودیہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
السعودیہ سعودی عرب کے علاوہ بحرین، متحدہ عرب امارات، لبنان سے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شیڈول کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.