سعودی عرب جانے والے افراد کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے

پاکستانیوں کے لیے تین لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع دستیاب

1971 سے اب تک 50 فیصد سے زائد افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا
جبکہ گزشتہ چار برس میں یہ شرح بڑھ کر 60 فیصد ہو چکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی ورکرز کے لیے دستیاب ملازمتوں میں سے 80 فیصد سعودی عرب میں موجود ہیں۔
جن میں ایک عام مزدور سے لے کر ہائی ٹیک شعبوں میں مہارت یافتہ ورکرز کی طلب کی گئی ہے۔
بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے تین لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہوئے
سعودی کمپنیوں کی جانب سے مہارت یافتہ ورکرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی
جس کے بعد پاکستان میں نیوٹیک کے زیراہتمام بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو مختلف مہارتوں سے لیس کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا اور وزیر اعظم کے خصوصی پروگرام کا اجراء کیا گیا۔
نیوٹیک حکام کے مطابق اب تک اس پروگرام کے تین بیچز مکمل ہوچکے ہیں جن میں پورے میں 85 ہزار 838 نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں کورسز مکمل کیے۔
سب سے زیادہ پنجاب سے 38 ہزار 797، سندھ سے 20 ہزار 283، وفاق سے 12 ہزار 450، کے پی سے 9 ہزار 537 اور بلوچستان سے 4 ہزار 770 افراد نے تربیت مکمل کی ہے۔
خیال رہے کہ 1971 سے لے کر اب تک 61 لاکھ 40 ہزار پاکستانی سعودی عرب گئے
جبکہ صرف گزشتہ چار برس میں کورونا وبا کے باوجود 10 لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے۔
رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 6 لاکھ 16 ہزار پاکستانی بیرون ملک گئے جن میں سے تین لاکھ 80 ہزار نے سعودی عرب کا رخ کیا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.