سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو سفری سہولت دینے والا گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو سفری سہولت دینے کے الزام میں پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق پولیس نے کہاکہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے والے 9 ایتھوپی شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی۔ملزم ویران جگہوں پر گاڑی چلا رہا تھا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر گاڑی روکی اور اس میں موجود افراد سے تفتیش کی تو معلوم ہوا تمام مسافر غیر قانونی تارکین ہیں۔ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایسا جرم کرنے پر 15 سال قید یا 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.