سعودی عرب کی معروف سٹریٹ کو ثقافتی پلیٹ فارم بنانے کا منصوبہ بنالیاگیا

سعودی وزارت ثقافت نے وزارت بلدیہ، دیہی امور و ہائوسنگ کے تعاون سے جدہ کے روضہ محلے میں ادیب خوجہ سٹریٹ کو تبدیل کرکے ایک ثقافتی پلیٹ فارم کی شکل دیدی ہے۔ مرحوم ادیب عبد المقصود خوجہ کے نام سے منسوب اس گلی میں اب مختلف نوعیت کی ثقافتی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

اس سٹریٹ کو نئی حیثیت سے2023کی تیسری سہ ماہی میں کھولا جائیگا۔ مرحوم ادیب کے چار دہائیوں قبل بنائے گئے مشہور ثقافتی فورم دوغلا پن سے متاثر ہو کر ہی اس گلی کو بھی اس فورم کی ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا جائیگا۔ اس گلی میں مرحوم ادیب کی شروع کی گئی ثقافتی سرگرمیوں کو تخلیقی رنگ میں پیش کیا جائیگا۔پروجیکٹ کے تحت سٹریٹ کے مرکزی علاقے میں عارضی پلازہ بنایا جائیگا جہاں پر آنے والی کاروں کو جگہ دی جائیگی۔

گلی میں سر راہ سیشنز کے لئے مقامات فراہم کئے جائیں گے، شیڈنگ کی جائے گی، آنکھوں کو لبھانے والے مناظر پیش کرنے کیلئے کام کیا جائیگا، لوگوں کے پیدل چلنے میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جائیگا، سٹریٹ ثقافتی سرگرمیوں کے لئے مکمل طور پر تیار کردیا جائے گا۔یہ تارییخی سٹریٹ آنے والوں کو انٹرایکٹو ڈرامے، براہ راست فنکارانہ پرفارمنس، دیگرثقافتی سرگرمیاں، بذریعہ فنون کمیونٹی کو ترغیب دینے کے آرٹ ورکس، موبائل لائبریری کی سہولت، سب کیلئے کتاب اور ادب سے متعلق کئی اقدامات پیش کرے گی۔یہاں لٹریری پارٹنرانیشی ایٹو بھی شروع کیا جائیگا۔مرحوم عبد المقصود خوجہ ایک معروف بااثر ثقافتی شخصیت تھے۔

انہوں نے کئی سال سعودی عرب اور عالم عرب میں ادبی اور فکری تحریک کی سرپرستی کی۔ ان کے بنائے گئے فورم نے اب تک 440 سکالرز، مفکرین اور ادیبوں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ مرحوم قدیم سعودی مصنفین کے ادبی کاموں کو جمع کرنے اور ان کی اشاعت میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ اسی بنا پر ان کے فورم’’ اثنینیہ‘‘ نے قدیم ادبی کاموں کی 185 جلدیں پیش کیں ۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اب فورم کی ویب سائٹ بھی موجود ہے۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.